ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پولیو سے پاک پاکستان کے لیے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میںسات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، جس کا مقصد پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کے تحت ملک بھر میں ہر ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ جانیوالوں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہفتہ کوانٹرویو میں کہا کہ ملک گیر اقدام کا مقصد بچوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن پولیو کی منتقلی کو روکنے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کے تحت ملک بھر میں بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو وائرس کے خلاف تحفظ کو بڑھانے کے لیے بار بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی
وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پولیو کے خلاف اپنی جنگ میں پرعزم ہیں اور یہ مہم ہمارے بچوں کے مستقبل کے تحفظ اور پولیو سے پاک ملک کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے اور مکمل حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بناتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت کو ترجیح دیں، اس طرح بچے پولیو اور دیگر جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیو پولیو مہم وزیر صحت مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر صحت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیو پولیو مہم وزیر صحت مصطفی کمال وفاقی وزیر صحت انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے انسداد پولیو ملک بھر میں پولیو مہم بچوں کو کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔