مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن نے 5 ایسے نوجوان کرکٹرز کا نام لیا ہے جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ عالمی کرکٹ میں اگلا ’فیب فائیو‘ بن سکتا ہے، جس میں 2 ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار بھی شامل ہیں۔
کین ولیمسن اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کمنٹری کے فرائض کے لیے بھارت میں ہیں۔
بھارت کے دورے کے دوران ان سے 4 کھلاڑیوں کے نام بتانے کو کہا گیا جو اس وراثت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم ولیمسن نے ایک قدم آگے بڑھ کر4 کے بجائے 5 کھلاڑیوں کا ذکر کیا۔
ولیمسن نے ایک بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’ذہن میں آنے والے 5 کھلاڑی یشسوی جیسوال (انڈیا) ، شوبمن گل (انڈیا) ، راچن رویندرا (نیوزی لینڈ) ، ہیری بروک (انگلینڈ) اور آسٹریلیا سے کیمرون گرین ہوں گے۔
اسی بات چیت کے دوران ولیمسن نے اپنے کرکٹ ہیرو کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر ان کے آئیڈیل تھے۔
مزیدپڑھیں:مذاکرات کیلئےپی ٹی آئی کس کے اشارے کی منتظر؟اعظم سواتی کا انکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ولیمسن نے
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔