اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت گہری کھائی سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران گرنے سے نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوع علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب اورپی ٹی آٓئی رہنما محمد بشارت راجا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن پیٹشن کی سماعت کے لئے الیکشن ٹریبونل میں پیش تھے، ٹریبونل سے باہر نکلتے پی پولیس نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔
پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجا بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔
ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔
Post Views: 4