پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2025ء) پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔
(جاری ہے)
محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھیجوا دی، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں،موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جاچکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گی۔
والدین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی،حکومت کو چاہیے کی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی جائے۔ موسم گرما کی چھٹیاں دینے کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیٹ ویو
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔
وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔
وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔
درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔