ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی:
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس میزبان ارین ہالینڈ بھی کراچی کی مشہور نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ کراچی کے مشہور پکوان بریانی کی تلاش میں نکلیں۔
انہوں نے کراچی کی مشہور نلی بریانی کا ذائقہ چکھنے کیلیے ضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کا رخ کیا اور بریانی کی دکان پر پہنچیں۔
ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے منفرد تجربہ قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)
اُن کی آمد کا سُن کر شہریوں کی بڑی تعداد بریانی کی دکان پر پہنچی اور سب نے تصاویر و ویڈیوز بنوائیں۔
اس سے قبل ایرن نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نلی بریانی بریانی کی
پڑھیں:
کاٹھور سپر ہائی وے پر احتجاج؛ سامان کی ترسیل رک گئی
ویب ڈیسک : سپر ہائی وے کاٹھور پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے رہنما فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسی ہوئی ہیں ، ٹرانسپورٹ کے بند رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
انہوں نے بتایا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔