آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
سٹی 42 : قومی اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ فری لانسرز نے 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔
ٹیلی کام سیکٹر نے 803 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو اس شعبے کی مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے، سروے کے مطابق، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 72 لاکھ تک جا پہنچی، جبکہ مجموعی ٹیلی کام صارفین 19 کروڑ 99 لاکھ ہو گئے۔
نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید
قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک حکومتی قرضوں میں 4,090 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک مجموعی قرضے 69,195 ارب روپے ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔