جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔
خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔
خیبر پختون خوا میں 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
پاک فوج نے 82 مربع کلو میٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔