پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
لاہور:
ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جے یو آئی نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی خبریں؛ صدرمملکت کا سرفراز بگٹی سے ملاقات سے انکار
وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔
ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔
پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے۔
پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔