’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔
باپ سراں دے تاج محمد pic.
— Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا منظر دل پگھلا دیتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جب کبھی کسی خاندان کو موٹر سائیکل پر ایک دوسرے سے چمٹ کر بیٹھے ہوئے دیکھتا ہوں تو دل سے بے اختیار ان کی سلامتی کی دعا نکلتی ہے اور خواہش ہوتی ہے کہ اللہ انہیں جلد ایسی گاڑی عطا کرے جس میں وہ سکون اور آرام سے سفر کر سکیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باپ تو سپر مین ہوتا ہے۔
عادل خان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کبھی نہی چاہتے کہ ان کے پاس کار ہے تو ایک عام آدمی بھی کار خرید سکے جو کار ہمارے پڑوس انڈیا، چائنہ اور افغانستان میں 3 لاکھ روپے کی ملتی ہے وہی کار پاکستان میں 28 لاکھ کی ملتی ہے تو کیا صرف دعا سے غریب کار خرید سکتا ہے؟
سر جی پاکستان کے ایلیٹ کبھی نہی چاہتے کہ ان کے پاس کار ہے تو ایک عام آدمی بھی کار خرید سکے
جو کار ہمارے پڑوس انڈیا، چاینہ،افغانستان میں 3 لاکھ روپے کی ملتی ہے وہی کار پاکستان میں 28 لاکھ کی ملتی ہے تو کیا صرف دعا سے غریب کار خرید سکتا ہے؟
ایک ایکس صارف نے رمیز راجہ کو کہا کہ آپ انہیں ایک گاڑی کیوں نہیں خرید کر دیتے۔ آپ کے پاس جتنا پیسہ ہے اس کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔
انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔