وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
دورہ واشنگٹن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے سٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔
محمد اورنگزیب نے پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔
بعد ازاں سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ظہرانے پر ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے شرکاء کو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں بارے آگاہ کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کر کے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینیٹر محمد اورنگزیب نے جاری رکھنے کی ا ئی ایم ایف وفاقی وزیر سے ملاقات ملاقات کی
پڑھیں:
گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔