Daily Ausaf:
2025-11-03@06:51:37 GMT

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT

ملتان (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے ہرادیا،ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر228 رنز بنائے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر195رنزبناسکی۔سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی جبکہ حارث رؤف سب سے 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

اسکواڈ:

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز لاہور قلندرز

پڑھیں:

اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔

ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔

دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی پروفائلنگ، سامان کی ماہرانہ تلاشی اور سٹاف کی شاندار تفتیشی تکنیکوں کا نتیجہ ہیں۔

اے ایس ایف قومی مفاد، بین الاقوامی ساکھ اور مسافروں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے اور غیر قانونی سرگرمی کے خلاف فیصلہ کن اقدام سے دریغ نہیں کرے گی۔ 

گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان