میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے
جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انصاف نہیں ملے گا کی توہین ہو نے کہا

پڑھیں:

شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر6ماہ قید کی سزا سنادی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔

یاد رہےکہ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق بنگلادیشی وزیراعظم گزشتہ سال اگست میں چلنے والی طلبہ تحریک کے بعد ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش :مفرور سابق وزیراعظم حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا
  • شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر6ماہ قید کی سزا سنادی گئی
  • عدالتی احکامات پر بحال ہونے والے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا بدسلوکی کا الزام
  •   بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قیدکی سزسنادی گئی
  • بنگلادیشی عدالت کا فیصلہ: شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید
  • آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
  • بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا
  • نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، قانونی کارروائی ہوگی، ترک صدر
  • بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے: علیمہ خان، نورین نیازی
  • عدالت عظمیٰ نے وڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دے دی