نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔
اْن کی دردمندی اور روشنی خیالی فرد سے اجتماع کی طرف سفر کرتی ہے،جلوت اور خلوت میں پاکستان کے مستقبل کیلیے بے چین نظر آتے ہیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے
پڑھیں:
بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے بھارت کو پہلے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا تھا اب بھی دینگے۔
انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے گھٹیا پراپیگنڈا کیا جس کا جواب ہمارے قابل آرمی چیف نے دیا، اس کی فضائی حدود اور تجارت بند کرکے معاشی ذک پہنچادی، وہ ملکی سلامتی ومعاشی سمت دکھا رہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے، ریکوڈک، مائنز اینڈ منرلز اور ایسے کئی منصوبے ان کا ویژن ہے جس سے بھارتی حکومت میں تھرتھراہٹ ہے۔
پہلے بھی ڈرامہ کیا، اب پھر کیا۔ پاکستان خود بھی تگڑا ہے اور اس کا پڑوسی چین بھی تگڑا ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اگر ہم پر الزام لگائیں گے تو اس کا جواب دیں گے۔
آنے والے وقت میں پانی ،سونے سے بھی زیادہ اہم ہوجائے گا جس پرجنگیں ہوں گی۔ اپنے پانی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،دھمکیاں بھارت کے گلے پڑجائیں گی۔
اگر پاک ،بھارت کی جنگ ہوئی تو یہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔
پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ہے،ان کے پاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا، ہرجگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہی۔