بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تحریک انصاف شامل ہو، پوری دنیا کو جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، بھارت نے شور کیا تھا، ہم نے عمل کرکے دکھایا، پانی بھارت کا باپ بھی بند نہیں کرسکتا، یہ کوئی ٹونٹی ہے کہ کوئی بند کردے، خدا نہ خواستہ جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت کی نہیں ہوگی، پورے خطے میں پھیلے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہماری افواج بہت تگڑی ہے، ہماری ایئرفورس بہترین ہے، بھارت کو یاد ہوگا کہ ہم نے ابھی نندن کو پکڑا چائے پلائی اور واپس بھیج دیا، آج کے فیصلے پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے شور کیا تھا، ہم نے عمل کرکے دکھایا ہے، پانی بھارت کا باپ بھی بند نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک بھی شامل ہے، جنگ ہوئی تویہ صرف پاکستان اوربھارت کی نہیں ہوگی، جنگ پورے خطے میں پھیلے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پڑوسی بہت زیادہ مضبوط ہے، سپرپاور کے مقابلے کے ملک ہمارے ساتھ ہیں، ہم دہشت گردی والے نہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ہیں، پاکستان دنیا کی مجبوری ہے، دنیا کومداخلت کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے ہماری قوم متحد ہے، ہماری پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمنی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب ایک دوسروں کو گالیاں دے رہے ہیں، ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بن چکی ہے، بانی سے ہدایت پرپی ٹی آئی والےعمل نہیں کرتے۔