سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کا نیا نارمل بھارت کے اپنے مفاد میں بھی نہیں اور نہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 1 ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں سے شیئر کیے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات پاکستان میں ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھی بھارت کے اس بیان کی توثیق نہیں کی کہ اس پر حملہ باہر سے ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح سے لے کر اب تک پاکستان کا یہ مؤقف ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔