Daily Mumtaz:
2026-07-24@10:16:04 GMT

پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.

1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

ٹیم کے کپتان شاداب خان نے بھی میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 100 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 89ویں اننگز میں انجام دیا۔

آل راؤنڈر نے محمد رضوان کی وکٹ لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی سینچری مکمل کی تھی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی:

حسن علی – 118 وکٹیں (86 اننگز)
وہاب ریاض – 113 وکٹیں (87 اننگز)
شاہین آفریدی – 109 وکٹیں (75 اننگز)
شاداب خان – 100 وکٹیں (89 اننگز)
فہیم اشرف – 79 وکٹیں (73 اننگز)

شاداب خان 2017 سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے 2018 اور 2024 میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، آل راؤنڈر 100+ وکٹیں اور 1,000+ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ابتک ناقابل شکست ہے، انہوں نے 5 میچز کھیلے اور تمام میں فتوحات سمیٹیں۔

اس سے قبل حسن علی نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ سنگ میل عبور پی ایس ایل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی