شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مردوں کو کبھی شادی سے قبل لڑکی سے ان کی تنخواہ کا سوال نہیں کرنا چاہیے۔
حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے اظہار رائے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈرامہ نگار نے کہا کہ ’جو شادی سے پہلے لڑکی سے اس کی سیلری پوچھے وہ مرد، مرد نہیں ہوتا، مرد بنیں کیونکہ آج مردوں کو ڈھونڈنا مردوں میں بہت مشکل ہوگیا ہے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انڈسٹری میں دوستوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست نہیں کیونکہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست ہوتا ہی نہیں۔
اپنی سب سے بڑی غلطی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ہدایتکار ہیسم حسین کو بطور ڈائریکٹر آن بورڈ لینے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
خلیل الرحمان قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہٹانے کا مطالبہ
ویب ڈیسک : مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا