بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانا ہے، بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جھوٹے مکارانہ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کےلیے خطرہ ہے۔
بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنےکی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس پر بھارت کی بدنیتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کرے گا، عالمی برادری بھارت کی گمراہ کن چالوں کو پہچانے، پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خود مختاری، سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال کہ بھارت بھارت کی نے کہا
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔