لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوابشاہ: سونے کی بالیوں کیلئے 7 سالہ بچی قتل کرنے والا ملزم ہلاک
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔