پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں
ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود استعمال فضائی حدود کی بندش بھارتی پروازوں
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔