توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
---فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کرے گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے اور یادداشت پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ بانی سے ملاقات کو یقینی بنائیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی، واک کا مقصد تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کو میرٹ پر لگایا جائے۔