اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایسے میں بھارت  خبردار رہے کہ اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب  ہی ملے گا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی بھارت کو فضائی حدود کی خلاف ورزی مہنگی پڑی تھی اور اس کی یادگار مثال بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری اور چائے نوشی کے بعد واپسی ہے۔

خواجہ آصف نے زور دے کر کہا کہ بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے احتیاط کا دامن تھامے۔ پہلگام حملے میں پاکستان کو مؤرد الزام ٹھہرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں بڑی تعداد میں مسلمان بھی جاں بحق ہوئے۔

وزیر دفاع نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہاں کی رپورٹنگ میں سنجیدگی کم اور فلمی رنگ زیادہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دراصل بالی ووڈ سے متاثرہ ایک پروپیگنڈہ مشین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم تنظیموں کو پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، جو کہ دراصل بھارت ہی کی پراکسیز ہیں۔

مزید برآں برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اگر جنگی جنون میں مبتلا ہوا تو نتیجہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان کھلی جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے، جس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس ممکنہ تصادم پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کیونکہ ایک غلط قدم بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ آصف کہ بھارت نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول بھٹو

کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔

کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو شکست دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، جسے انتہا پسند،دہشت گرد اور نفرت پھیلانے والے استعمال کرتے ہیں اور بھارت نے بھی جنگ کے دوران اس ہتھیار کو استعمال کیا۔    
 

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف سے ایرانی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت کی رومانیہ کے سفیر سے ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول بھٹو
  • پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
  • مودی سرکار کا آپریشن سندور کا ناکام دفاع، ہندوتوا حامیوں کو متحرک کرنے کی کوشش
  • وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف