مرغی اور انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ، موجودہ قیمت جانیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انڈوں کی روپے کلو فی درجن
پڑھیں:
برف میں جما گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عید الاضحیٰ کا پہلا روز گزرچکا ہے عید کے دوسرے روز کہیں قربانی تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے یا آئندہ چند روز میں ہونے والا ہےوہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔
اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا۔طریقہ: ایک بڑا سا پیالہ لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی 2 چمچ نمک اور 2 چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں۔یہ نہ صرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔
مردان:گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ، 2 زخمی
مزید :