Daily Mumtaz:
2025-04-26@12:12:04 GMT

عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
ڈرامہ سیریل ’رانجھا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف نے اسٹوری میں مداحوں سے اپیل ہے کہ مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو گئی۔

وائرل پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداح ناصرف اداکار کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے پریشان بھی نظر آ رہے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عمران اشرف کی

پڑھیں:

اکشے کمار کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟ اداکار کا انکشاف

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سمیت کئی جہات پر بات کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنی فنکارانہ جستجو اور زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بھی کھل کر اظہار کیا۔

اکشے کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں پر فخر ہے جنہوں نے سماجی سوچ میں تبدیلی لائی۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے شروع کیے، ’’پدمن‘‘ نے گھریلو سطح پر حیض جیسے موضوع پر بات کرنے کا حوصلہ دیا۔ بیٹیاں باپوں سے سینیٹری پیڈز پر بات کرنے لگیں، اور OMG 2 کے ذریعے انہوں نے سیکس ایجوکیشن جیسے حساس موضوع کو عام کیا۔

لیکن ہر فنکار کی طرح اکشے کمار بھی ناظرین کے ردعمل سے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ تعریف ہو یا تنقید، دونوں انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتی ہیں۔ ’’جب لوگ کہتے ہیں ’کچھ الگ کرو‘ تو وہ جملہ دل میں چبھتا ہے، لیکن میں اسے سنجیدگی سے لیتا ہوں اور پھر کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہاں، تنقید کبھی کبھار چوٹ دیتی ہے، مگر اگر وہ دل سے کی گئی ہو تو انسان کو بہتر ہی بناتی ہے۔‘‘

اکشے کمار نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’ہیلی کاپٹر سے گرنے کے علاوہ میری سب سے بڑی گھبراہٹ اس دن کی ہے جب میں اٹھوں اور میرے فون پر کوئی پیغام نہ ہو۔ جب مجھے لگے کہ لوگ مجھے بھول چکے ہیں، میری کوئی ضرورت نہیں رہی۔‘‘

اکشے نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’میں تب تک آرام نہیں کروں گا جب تک اس دنیا میں سانس لے رہا ہوں۔ کام میری زندگی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ یہ زندگی بڑی ہو، نہ کہ مختصر۔ سیدھی سی بات ہے: میں تب تک کام کرتا رہوں گا جب تک مجھے گولی مار کر نہ روکنا پڑے!‘‘

متعلقہ مضامین

  • جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
  • اکشے کمار کی زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟ اداکار کا انکشاف
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی: جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
  • جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار سجل ملک کا عمران اشرف سے تعلق کا انکشاف
  • اہل غزہ سے اظہارِیکجہتی کیلئے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی ہڑتال
  • پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک ذاتی اپیل
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم