وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی ریلی میں فائرنگ کے مجرم کو سزا سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وزیرآباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
3 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنادیا۔
حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ مارا گیا، جس کے بعد ایک گولی بھی چلائی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نوید احمد کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔
خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے دوران کنٹینر پر موجود بانی پی ٹی آئی زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں فیصل جاوید سمیت تحریک انصاف کے پانچ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔