علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا، جس سے مسافر بوگیاں پٹڑیس ے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے سے ٹرین کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں