کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین کی ہدایت پر 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کردیے ہیں، اب یہ امتحانات 5مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔
ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں جن میں 8اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جو 8مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔
اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.
مزیدپڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 اور 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے۔ نمائش میں فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہینڈیکرافٹس کے جدید ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔ اس کا افتتاح اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کریں گے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عوام کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کا فرنیچر دستیاب ہوگا۔