روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقہ کُرسک کو آزاد کرالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقہ کُرسک کو مکمل آزاد کرالیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی چھ مارچ کو شروع کی گئی تھی۔
گیارہ سو کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق محاذ جنگ پر ہلاک اور زخمی یوکرینی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان واقعہ ، مقتولہ کی ماں گل جان بی بی کا ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیا گیا
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈیگاری میں کاروکاری کے الزام میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں پولیس تفتیش اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے تحت مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی سے ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے۔
یہ سیمپل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر لیا گیا، تاکہ ماں بیٹی کے رشتے کی تصدیق کی جا سکے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق گل جان بی بی سے خون، لعاب اور بالوں کے نمونے لیے گئے ہیں، جو کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گل جان بی بی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بیٹی کے قتل کو “بلوچی روایت کے مطابق سزا” قرار دے کر اس کی حمایت کی گئی تھی۔ گل جان بی بی نے خود بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بانو بی بی اور نوجوان احسان اللہ کو عید الاضحیٰ سے چند روز قبل ایک قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد کیس نے قومی سطح پر توجہ حاصل کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں مبینہ سردار سمیت 11 افراد کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مزید انکشافات ڈی این اے رپورٹ کے بعد متوقع ہیں۔
Post Views: 2