اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومگت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں میں پیش آیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 1 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں اسنیچنگ کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر فائرنگ
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔