سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے:  وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس  میں انکشاف
 

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے انکشاف کیا ہے کہ  25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  لاہور میں نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ 25اور26اپریل کی شب خوارج شمالی وزیرستان میں داخل ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے ان خوارج کو3اطراف سےگھیرکرنشانہ بنایا۔ 
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں54دہشت گردمارے گئے۔ ان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے ڈیڈ باڈیز کی تصاویر جاری کر دی ہیں

لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے

محسن نقوی نے کہا،  سکیورٹی فورسز کے لئے اور پاکستان کے عوام کے لئے  آج اہم ترین دن ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف بہت بڑی کامیابی ملی۔ یہ خوارج پاکستان میں گھس کردہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔  

محسن نقوی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسزکو ان حملہ آوروں کی آمد سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہم  خفیہ اطلاعات کی بنیادپربارڈرپرسختی کررہے ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

دہشتگردوں کی فنڈنگ کا ثبوت 
،محسن نقوی نے بتایا کہ  شمالی وزیرستان پر ہونے والا یہ بہت بڑا اور منظم حملہ دہشت گردی کی فنڈنگ کا بہت بڑا ثبوت ہے۔
ہم  مستعد ہیں، دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کو ناکام بنائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے الخوارج کے پاؤں مسلسل اکھڑ رہے ہیں۔  اگر وہ  دوبارہ آنے کی کوشش کریں گے تو اسی طرح ماریں گے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز محسن نقوی نے نے بتایا کہ بہت بڑا

پڑھیں:

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

سرگودھا: (آئی پی ایس) سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔
سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزمان پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ کے اندر احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور بلال اعجاز سمیت تمام 50 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، وہ تاحال مفرور ہیں، عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کو سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 افراد کو بری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان اسلام آباد میں جعلی وکیل کا بھانڈا پھوٹ گیا،ٹک ٹاک پر کیسے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا؟ امریکی ٹیرف کا عالمی نفاذ شروع، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت پی ایم ڈی سی کی ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نیا رجسٹرار کون ہو گا، تفصیلات سب نیوز پر عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • غزہ، صیہونی فورسز نے مزید 62 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی امریکہ میں محمد رضوان ، بابر اعظم سے ملاقات
  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
  • بنوں میں پولیس چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،3 زخمی
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا،3 دہشتگرد ہلاک ،پولیس اہلکار شہید  
  • خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
  • وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار