بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر دھماکوں سے اڑا دیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام علاقے پر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیے، ان کارروائیوں کو پوری کشمیری کمیونٹی کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر زمین بوس کر دیا گیا۔ مسمار کیے گئے مکانات عامر نذیر وانی، جمیل احمد شیر گوجری، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد ٹیڈوا کے والدین کے تھے۔دھماکوں سے پڑوسیوں کے درجنوں مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام علاقے پر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر کے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے اور بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے لوگوں کے عزم کو توڑا جا سکے۔ بھارتی حکام گزشتہ تین دن میں اسی طرح کے دھماکوں سے سات دیگر کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر چکے ہیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکانات اور دیگر املاک کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اس مہم کو نریندر مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کے گھروں کو تباہ اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر رہی ہے، اس کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حریت ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کو مسلسل گرفتار اور نظربند کرنا اور غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کرنا مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی بی جے پی کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیریوں کے گھر گھروں کو بے گھر
پڑھیں:
لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (آن لائن ) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختوانخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ31 خارجی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ
الخوارج کے خلاف دو مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 14 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں میں کیے گئے دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 17 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سیکورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔