حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز دو روز بعد 29 اپریل کو روانہ ہوگی۔
سی او او و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سیولت کے تمام انتظامات مکمل ہیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کر دیے گئے ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت مہیا کی جائے گی۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد آج اسلام آباد پہنچا۔
سعودی حکام اسلام اباد اور کراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج اپریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔
وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
— فائل فوٹوآپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ جبکہ مختلف ایئرلائنز کی 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر اور سکھر کی 4 پروازیں پی کے 503، 504، 536 اور 537 منسوخ ہوگئیں۔
قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، سیالکوٹ سے ابوظبی کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 178 اور اسلام آباد سے گلگت کی قومی ایئرلائن کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 603، 605 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
آپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخ اور11 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دی گئیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے، لاہور ایئرپورٹ کی 13 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے، کراچی ایئرپورٹ کی 6 جب کہ اسکردو اور ملتان کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے۔
جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ای ار 802 کی آمد میں 9 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی اے 216 میں 7 گھنٹے اور اسلام آباد سے اسکردو کی پروازیں پی اے 251 اور 252 میں ساڑھے 4 گھنٹے تک کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔