گلگت جگلوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
چابی چوک کے مقام پر خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے جگلوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی۔ نمبردار اعلی جگلوٹ سئ حمید اللہ میر کی قیادت میں ہمراہ خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ مولانا سید محمد، احمد سعید رہنما پیپلز پارٹی، عمران میر رہنما مسلم لیگ نون، علماء کرام جگلوٹ سئ و عوام نے سونیار بازار میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انڈیا کی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے خلاف ریلی نکالی جو کہ چابی چوک سے ہوتے ہوئے سونیار بازار پہنچی۔ چابی چوک کے مقام پر خطیب جامع مسجد جگلوٹ سئ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہم پاک فوج کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔