’پہلگام واقعے کے بعد اب تو سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کراچی:
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام ڈرامہ فیل ہوگیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو بھارتی سکھ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں پہلگام جیسے جھوٹے ڈرامے کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دے گا، بھارت نے پہلگام واقعہ کا بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مریم نواز سے جلنے کڑھنے کے بجائے شرجیل میمن کراچی کا کوڑا اٹھائیں، عظمیٰ بخاری کا مشورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئیں اور انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا، ان کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔
الکحل سے کینسر کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کردیا
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم نواز کی طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو ٹرم اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں آپ اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں، سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ (ن) نے بنایا تھا اور ان شااللہ اب بھی بنائیں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلتے ہیں جلد ہی ان کا امتحان آنے والا ہے۔
معروف بالی ووڈ اداکار نے نریندر مودی کو بے شرم، بے رحم اور سنگل دل شخص قرار دے دیا
مزید :