لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
لاہور:
کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔
پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور شکیل نے راستہ بند کیا ہوا تھا اور متاثرہ فیملی کے راستہ دینے کے مطالبے پر ملزمان نے تشدد کیا دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔