کوئٹہ کے دیسی ساختہ ایئر کولر، ’کم دام بہترین کام‘
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ملک بھر میں گرمی کی لہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جوں جوں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ کے باسی بڑھتی گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، لیکن کوئٹہ کے مقامی افراد نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا حل نکال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں دن میں 12 گھنٹے اے سی، روم کولر اور پنکھا چلانے سے کتنے یونٹ خرچ ہوں گے؟
کوئٹہ کے وسط میں واقع قندھاری بازار میں ان دنوں دیسی ساختہ ایئر کولر تیار کیے جا رہے ہیں، ان ایئر کولرز میں پلاسٹک کی گول باڈی میں پنکھا اور مشین فٹ کی جاتی ہے اس کے بعد پانی کو کھینچنے والا پمپ نصب کرکے سائیڈوں پر بھوسا لگا دیا جاتا ہے اور یوں کم داموں میں دیسی ساختہ کولر تیار ہو جاتا ہے۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کولر فروخت کرنے والے دکاندار نے بتایا کہ یہ کولر بیٹری، سولر اور بجلی تینوں پر بآسانی چل جاتے ہیں ان دنوں مارکیٹ میں کولر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، ان کولروں کی قیمت برانڈڈ اور ایران سے آنے والے کولروں سے انتہائی کم ہے۔
’چھوٹا کولر 2800 سے 3200 روپے کے درمیان جبکہ بڑا کولر 3500 سے 4 ہزار روپے کے درمیان مل جاتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں کم خرچ روم کولر: ’ اب اے سی بیٹری پر بھی چلا سکتے ہیں‘
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک شہری نے کہاکہ جب سے یہ دیسی ساختہ کولر مارکیٹ میں آئے ہیں تب سے غریب عوام کی زندگی آسان ہو گئی ہے۔ ڈھائی تین ہزار میں ہم یہ کولر خرید کر ایک چھوٹی سی بیٹری لگا دیتے ہیں اور یوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی موسم کی شدت سے بچنا ممکن ہو جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بیٹری دیسی ساختہ کولر سورج سولر کوئٹہ گرمی کی شدت لوڈشیڈنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بیٹری دیسی ساختہ کولر سولر کوئٹہ گرمی کی شدت لوڈشیڈنگ وی نیوز دیسی ساختہ کوئٹہ کے جاتا ہے
پڑھیں:
کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار
کوئٹہ:ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسد اللہ کو 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم اسد اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم اسد اللہ کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹوں سے رابطے میں تھا، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تصاویریں، پیغامات اور دیگر اہم ثبوت برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔