— فائل فوٹو

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب نے ہفتہ اور اتوار کو صوبے بھر میں 1450 کارروائیاں کیں۔

ایک بیان میں عمران حامد شیخ نے کہا کہ اسپیشل اسکواڈز کی کارروائیاں اب چھٹیوں کے دوران بھی جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھٹہ مالکان کے خلاف 39 مقدمات درج کیے گئے اور 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

کوپ 29، وزارت صحت کا ماحولیاتی تبدیلی صحت پر اثرات سے نمٹنے کا عزم

اسلام آباد وزارت قومی صحت نے کوپ 29 میں ماحولیاتی.

..

عمران حامد شیخ نے کہا کہ پنجاب بھر میں 277 صنعتوں کی انسپکشن کی گئی، ممنوعہ ایندھن کے استعمال اور ایمشن کنٹرول سسٹم نہ چلانے پر 31 صنعتیں سیل، 12 کے خلاف مقدمات درج اور 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب  نے مزید کہا کہ 4 زیر تعمیر مقامات اور 138 سروس اسٹیشن سیل کیے گئے جبکہ 75 مائیکرون سے کم 727 کلوگرام پلاسٹک بھی ضبط کیا گیا۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کی اپیلیں  سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں ۔ 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں  اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ  بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی ۔ احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان حملہ کیس ،مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاﺅنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • گوجرانوالہ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
  • واشنگٹن، یمن کیخلاف حملوں اور فوجی کارروائیاں بند کرنے پر غور کر رہا ہے، الجزیرہ