کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ کارروائی میں خودکش جیکٹ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، ہتھیار برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی، 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150 آسٹریلین ڈالر بھی برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے چیک بُکس، حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے حوالہ ہنڈی منی ایکسچینج