سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی نہروں کے معاملے پر حتمی فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج طلب یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل پہلگام واقعہ: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت پہلگام واقعہ: چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک افغان سرحد پر فالو اپ ا
پڑھیں:
تفتان: انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم عمید غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا، جو تفتان بارڈر عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ملزم عمید کی نشاندہی پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے وابستہ 2 دیگر افراد، گل احمد اور عبدالرحیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور ملزم بھی گرفتار ہوا جس کی شناخت برہان خان کے نام سے ہوئی اور اس کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ پائی گئی، جبکہ ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ ماضی میں ترکیہ سے ڈی پورٹ بھی ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان شہری انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے کارروائی تفتان غیرقانونی سرحد عبور ملزمان گرفتار وی نیوز