ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں، سینیٹ ارکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹ ارکان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے ہم سب یکجا ہیں، پاکستان پر الزامات نئی دہلی کا وطیرہ ہے، بھارت ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے، مودی سیاسی مفاد کے لیے نفرتیں پھیلا رہا ہے، بھارت حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، حکومت کل جماعتی کانفرنس بلائے، مودی اپنے گریبان میں جھانکے، اور یہ بات جان لے کہ دنیا بے وقوف نہیں ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے فالس فلیگ پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت نے پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان پر بھارتی الزامات بدنیتی پر مبنی ہے، مودی کیلئے پیغام ہے کہ دنیا بے وقوف نہیں، مودی حکومت حملہ سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مودی سیاسی فوائد کیلئے نفرتیں پھیلا رہا ہے، بھارت ہمیشہ سے جھوٹے الزامات لگاتے آیا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں کیا کر رہا ہے؟ا پنیگریباں میں جھانکے، بھارت میں کچھ بھی ہو وہ پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے، بھارت کا اصل مقصد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا غیر قانونی اقدام ہے، پاکستان کا پانی روکنا بھارت کا اعلان جنگ ہے، مودی ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نہ ڈرے تھیاور نہ ہی ڈریں گے، بھارتی عوام اپنی حکومت کے ساتھ نہیں، مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم خودمختارقوم اورایٹمی طاقت ہیں۔
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے ہم سب یکجا ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ ختم نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کو بھی معاف نہیں کرنے کی بات نہیں کر رہا، جنگ ہوئی تویہ انڈیا پاکستان کی نہیں خطے کی جنگ ہوگی۔ ہماری جنگ پوری دنیا میں بھی پھیل سکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو بھارتی افواج کے خون سے ہولی کھیلیں گے، فضائی حدود بند کرکے ہم نے بھارت کو نقصان دینا شروع کر دیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 90 ہزار کشمیری شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بہت پرانا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر 7 افراد پر ایک فوجی بندوق تانے کھڑا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانون کیلئے دنیا کی سب سے بڑی قتل گاہ بن کر رہ گیا ہے۔ این آئی اے کو کل ٹاکس ملا کہ مجرموں کا سراغ لگائیں، کمیٹی کل بنی اور پہلے ہی پاکستان پر حملے کا الزام لگایا گیا ہے، ایسے لگتا ہے کہ پہلگام واقعے سے پہلے ایف آئی آر تیار تھی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جگہ جگہ چوکیاں اور ناکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، جائیدادیں ضبط کی گئیں، بھارت مسلمانون کیلئے دنیا کی سب سے بڑی قتل گاہ بن کر رہ گیا ہے۔
ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاکھوں افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بنا، بھارت میں جذبات کی بنیاد پر نفرتیں پھیلائی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں عوام کی مرضی کے خلاف قبضہ کیا گیا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و جبر کا بازار گرم کیا گیا، کشمیری نسل در نسل مزاحمت کر رہے ہیں، ہندوتوا سوچ نے بھارت میں اقلیتوں کو نقصان پہنچایا، مودی سے قبل ہندوتوا پرچار اتنا نہیں تھا، ہندوتوا سوچ کے مطابق تمام اقلیتوں کو واپس ہندوہونا چاہئے، بھارت میں مذہبی انتہا پسند سوچ عروج پر ہے۔سینیٹر جان بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تشویش ناک صورتحال ہے، دونوں ممالک کی قیادتیں سلطان راہی نہ بنیں، دونوں قیادتوں کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، دونوں قیادتوں کو اپنی باتوں کی سنگینی کا احساس ہونا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں اتنی طاقت نہیں کہ پاکستان کو کھا جائے، بھارتی چینلز دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، ہمارے میڈیا کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، انڈیا پاکستان کی جنگ اتنی آسان نہیں ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28فٹ بلند ہوگیا تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28فٹ بلند ہوگیا پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں،سینیٹر عرفان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر.

.. حقیقی ترقی کے خواہاں مسلمان مساجد آباد کریں، مولانا عمران عطاری عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں

پڑھیں:

کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا  کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے

بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا