خدشہ ہے 2، 3 دن میں جنگ چِھڑ جائے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ،ہم ذہنی طور پر جنگ کے لیے بالکل تیار ہیں، اس بات کا خدشہ ہے کہ دو ، تین دن میں جنگ چھڑ جائے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ،جنگ کی صورت میں ہم پوری قومی طاقت سے لڑیں گے اور اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے پاس موجود تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اصل دہشت گرد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیشکش کی ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے۔
خواجہ آصف نے مزید کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا نے مودی پر دہشت گردی کا الزام لگایا، جس کی اب تک مودی نے کوئی تردید نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے جیسا ڈرامہ ایسے ہی نہیں رچایا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتا ہے تو یہ ایک اچھی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم ابھی خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوئی۔خواجہ آصف نے عندیہ دیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بھی بلائی جا سکتی ہے۔