طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: محمد عماد مینز، نمرہ بتول ویمنز ٹائٹل جیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چوتھی طورسم خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش چیمپئن شپ پاکستان ائیر فورس کے محمد عماد نے جیت لی۔
پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر مینز ایونٹ کے فائنل میں محمد عماد نے سیڈ 3 واپڈا کے عبداللہ نواز کو1-3 سے شکست دی۔
نمرہ بتول نے سمیرا شاہد کو 0-3 سے ہرا کر ویمن ایونٹ اپنے نام کیا۔ انڈر 14 بوائز کے فائنل میں فضل رحمن نے طہور طاہر کو 0-3 سے مات دی۔
آخر میں مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے انعامات تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان ویمن ٹیم کوہمارے گروپ میں شامل نہ کیا جائے ،بھار ت کا آئی سی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ
دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے ،آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی
پاکستان میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ، گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی
پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالی فکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس مینز مقابلوں کا کوئی بڑا ایونٹ شیڈول نہیں ہے تاہم 2025 میں ویمنز کا ون ڈے ورلڈکپ ستمبر اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اور گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پہلگام واقعہ کے بعد موقف اپنایا ہے کہ ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی کریں گے ، پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے درمیان حکومتی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔