صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیم سازی کے دستوری طریقہ کار کے مطابق تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر لکی مروت میں دو یونٹس تشکیل دے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لکی مروت پہنچنے پر تنظیمی احباب نے انکا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ لکی مروت کے تنظیمی احباب کے ساتھ جماعت کی فعالیت و بہتری اور تنظیم سازی کے حوالے سے نشست ہوئی، جس میں لکی مروت کے تنظیمی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیم سازی کے دستوری طریقہ کار کے مطابق تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر لکی مروت میں دو یونٹس تشکیل دے گئے۔

اس موقع پر نامزد آرگنائزر نے کہا کہ انشاء اللہ جلد از جلد تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرکے رپورٹ صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی کی خدمت میں پیش کرونگا۔ اور ان سے رہنمائی لیتا رہوں گا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری نے تحریری طور پر تنظیم سازی کا طریقہ کار پیش کیا، جس کے مطابق تنظیمی سازی کی جائے گی۔ ضلع لکی مروت کے تنظیمی احباب اور مومنین نے قائد ملت جعفریہ کی قیادت اور صوبائی صدر کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تنظیم سازی کے لکی مروت

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
  • خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات