علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین نامزد کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر اور فعال بنانے کے سلسلے میں اپنے اولین اقدام کے طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نامزد وائس چیئرمین اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی مقاصد کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وائس چیئرمین
پڑھیں:
تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاسبانِ حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے حاجن، بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج کی حراست کے دوران نوجوان فردوس احمد میر کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مزید مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پرعزم کر رہی ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ایک اور کشمیری نوجوان کو غیر قانونی حراست میں تشدد کے ذریعے شہید کرنا بھارتی جبر و استبداد کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ شہید فردوس احمد میر اور دیگر ہزاروں شہداء کا خون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منزلِ مقصود تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین پاسبانِ حریت نے شہید فردوس احمد میر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔