امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوسرے ممالک کو بدنام کیا گیا ہے اور بے جا الزامات لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس رپورٹ کو مسترد کرتا ہے ،اس کی مذمت کرتا ہے اور اس پر اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرواتا ہے ۔گو جیاکھون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے بھرپور طریقے سے فوجی طاقت کو وسعت دی ہے ، بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کو ہوا دی ہے اور عالمی اور علاقائی تزویراتی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ بین الاقوامی نظام، قواعد و ضوابط اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدوں کو پامال کرکے بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام کا سب سے بڑا تخریب کار ہے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدم پھیلاو
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔