پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں کی جانب سے جیمرز کا استعمال، لاہور پولیس کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟
مراسلے کے مطابق 5 امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
گاڑیوں کی فراہمی کے لیے کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈرز کھول دیے جائیں گے۔ اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں سارا عمل مکمل کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری کے بعد جیمرز کی انسٹالیشن مکمل کروا کر اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔
اس سے پہلے 2024 میں صوبائی وزرا کی حفاظت اور پروٹوکول کے لیے 30 سنگل کیبن ڈالے خریدے گے، گاڑیوں کی خریداری پر20 کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئی تھی جبکہ گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکسز کی مد میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار ادا کیے گئے اور گاڑیوں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے الگ سے رکھے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
convoy jammer VIP پروٹوکول جیمر گاڑی وی آئی پی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروٹوکول گاڑی وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے مختلف شرائط عائد کردیں
---فائل فوٹوحکومت کی جانب سے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے مختلف شرائط عائد کر دیں گئی ہیں۔
شوگرملز کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے حکومت نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور این ٹی این نمبر لازمی قرار دے دیا ہے، چینی کی خریداری کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔
شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے شوگر ڈیلرز کو آن لائن رقم بھجوانی پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اور ہول سیلرز کی بڑی تعداد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے محروم ہے۔
شوگر ملز کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی شرط سے مارکیٹ میں چینی کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، حکومت کی نئی شرائط کے باعث بروقت خریداری نہ ہونے پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔