اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نمائندہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے اپنی بجٹ تجاویز میں 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا کہا ہے جس سے نقد لین دین کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے گا، پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے سے بندعنوانی میں کمی ہوگی۔
تاجر باڈی نے کہا کہ مصنوعات کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح سالانہ ایک فیصد کمی سے 15 فیصد پر لایا جائے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 14 فیصد تک لائی جائے، کارپوریٹ ٹیکس کی شرح 28 فیصد سے بتدریج کم کرکے 25 فیصد پر لائی جائے، 6 فیصد سپر ٹیکس کو آئندہ تین سال میں ختم کیا جائے۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے کہا کہ سپر ٹیکس آئندہ سال 6 فیصد اس کے بعد تین فیصد اور صفر فیصد پر لایا جائے، بونس شیئرز پر ٹیکس ختم کیاجائے، فاٹا پاٹا کو ٹیکس کی چھوٹ تین سال میں ختم کی جائے، ٹیکس ری فنڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست شائع کی جائے۔
تجاویز میں کہا گیا کہ انڈر انوائسںنگ کی روک تھام کے لیے درآمدات کا ڈیٹا پبلک کیا جائے، ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے نظام کو ڈیجیٹل اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ منسلک کیا جائے، کم سے کم قابل ٹیکس آمدن کی حد 12 لاکھ روپے مقرر کی جائے، 6 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 1000 روپے کا ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہزار روپے کا کیا جائے نوٹ بند
پڑھیں:
نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
رانا بلال: ملتان میں گندم سستی ہونےکےباوجود تندور پر روٹی کی قیمت کم نہ ہو سکی, مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من تک آ گئی۔
100 گرام روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپےمقرر جبکہ مارکیٹ میں 15 روپےکی فروخت کی جا رہی ہے۔اسی طرح نان بھی 15 کی بجائے 20 روپےکامل رہاہے۔شہری کہتے ہیں ایک طرف کاشتکار کا استحصال ہو رہا ہےتودوسری جانب سفید پوش طبقہ بھی مہنگائی کےبوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔حکومتی ہدایات کےباوجود روٹی کی قیمت کم نہیں کی جا سکی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
شہریوں کاکہناتھا کہ انتظامیہ کی خاموشی سےعوام مہنگی روٹی خریدنے پرمجبور ہیں۔آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود تندور مالکان روٹی کے نرخ کم کرنےکوتیارنہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی اور نان کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کر دیا۔