چینی صدر کی شمالی چین کے لیاؤیانگ شہر میں آتشزدگی کے حادثے پر اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
چینی صدر کی شمالی چین کے لیاؤیانگ شہر میں آتشزدگی کے حادثے پر اہم ہدایات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر لیاؤیانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا دی جائے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ “یوم مئی” کی تعطیل کی آمد آمد ہے، اور تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے اور بڑے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی حادثے پر اہم ہدایات دیں۔
صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی اہم ہدایات کے مطابق چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ہنگامے سے نمٹنے کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ حادثے کی جگہ روانہ کیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر ریسکیو کام جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا چین کے اقتصادی “انجن” کے کردار پر بھرپور اعتماد چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اہم ہدایات چینی صدر چین کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام کے لیے قریبی روابط پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیاکو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی
مزید :