2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔ اور ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔
راوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، دریائی ریت نکالنے پر کارروائی،متعدد دفاتر سیل
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اور پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کی فلاح کے لیے منصوبوں کا آغاز بہت پہلے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ اور شعبہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ جبکہ زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
رائیونڈ :لیسکو کا آپریشن،متعدد گھروں میں بجلی چوری پکڑ گئی
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیف سٹی کا تصور پیش کیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔