اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کو بھارتی بےبنیاد الزامات سے آگاہ کیا۔
اُنہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی شیخ عبداللّٰه بن زید النہیان کو آگاہ کیا۔
اماراتی وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان نے تنازعات کے پُرامن حل اور خطے میں استحکام قائم کرنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہ بن زید النہیان شیخ عبدالل اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔